متاثرین کرم کی امداد کیلئے اوورسیز پاکستانیوں پر مشتمل مشترکہ کمیٹی قائم

گورنر کی قائم کردہ کمیٹی متاثرین کو امداد کی فراہمی اور ریلیف سرگرمیوں کے لیے کردار ادا کرے گی
پشاور(آئی این پی)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے متاثرین کرم کی امداد کے لیے اوورسیز پاکستانیوں پر مشتمل مشترکہ کمیٹی قائم کر دی۔گورنر کے پی کی ہدایت پر ہلال احمر خیبر پختونخوا دفتر میں خصوصی سیل اور مشترکہ خصوصی امدادی کمیٹی قائم کی گئی۔گورنر کی جانب سے قائم کردہ کمیٹی کرم پارا چنار کے متاثرین کو امداد کی فراہمی اور ریلیف سرگرمیوں کے لیے کردار ادا کرے گی۔