حکومت ملک کو خانہ جنگی کی طرف لے جارہی ہے:محمود خان اچکزئی

ملکی معاملات پر افواج اور عدلیہ سمیت تمام اداروں کی گول میز کانفرنس بلائی جائے
دنیا کے ممالک ہمارے ہاں امن نہیں دیکھنا چاہتے:راجہ ناصر عباس کے ساتھ پریس کانفرنس
اسلام آباد(آئی این پی)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے  شہباز شریف کی جعلی حکومت ملک کو جان بوجھ کر خانہ جنگی کی طرف لے جارہی ہے، علامہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ تمام ادارے تباہ کردیے گئے ہیں عدلیہ کو مفلوج کردیا گیا۔یہ بات محمود خان اچکزئی نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔محمود خان اچکزئی نے کہا کہ پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ سب کو پتا ہے، غیر آئینی، غیر جمہوری حکمرانوں کو اس کی کوئی خبر اور فکر نہیں، اس ملک میں روزنامہ 20 سے 30 لوگ گولی سے قتل ہوتے ہیں، اس ملک میں قلم پر پابندی ہے اس ملک میں اسمبلی میں بولنے پر پابندی ہے ان حالات میں ہمسائے افغانستان پر بمباری تک بات پہنچ گئی ہے۔محمود خان اچکزئی نے کہا کہ تمام پارٹیوں کی آل پارٹیز کانفرنس بلانے کی ضرورت ہے، آل پارٹیز کانفرنس میں فوج اور صحافیوں کو بھی بلایا جائے،۔سربراہ ایم ڈبلیو ایم علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ پاکستان صرف آئین کی حکمرانی کے تحت چل سکتا ہے اس وقت پاکستان میں معاشی، اخلاقی اور سیاسی بحران ہیاس حکومت کا ہر گزرتا دن مسائل میں اضافہ کر رہا ہے، رجیم چینج آپریشن ہوا، پی ڈی ایم آئی، نگران حکومت آئی اب یہ جعلی حکومت آئی ان سب سے کچھ بھی نہیں ہوا، سب کچھ بلڈوز کیا جارہا ہے