پاکستان خانہ جنگی کی طرف بڑھ رہا ہے، سیاسی رہنما مل بیٹھیں :محمود اچکزئی

ہم اتنے گئے گزرے نہیں  وطن فروشی کریں، جو ضمیر بیچتا  ہے اسے آپ اوپر اٹھاتے ہیں :اسمبلی میں خطاب
اسلام آباد(آن لائن)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے کہاا ہے پاکستان خانہ جنگی کی طرف بڑھ رہا ہے، سیاسی رہنما مل بیٹھیں اور پارلیمنٹ کو طاقت کا سرچشمہ بنائیں۔ انہوں نے موجودہ حکومت میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کو مضبوط اور سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے۔محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ہم اتنے گئے گزرے نہیں کہ وطن فروشی کریں، جو ضمیر بیچتا ہے اسے آپ اوپر اٹھاتے ہیں۔ آئین کے تحت لوگوں کی خدمت کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایک شریف جج نے پھر استعفی دے دیا۔اپوزیشن لیڈر نے مطالبہ کیا کہ تحقیقات کی جائیں کہ موجودہ حکومت میں کتنے ارب روپے کی کرپشن ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئیں پارلیمنٹ کو طاقت کا سرچشمہ بنائیں اور سیاسی لوگ مل بیٹھ کر مسائل کا حل نکالیں۔