تعمیرات سے قبل تمام حفاظتی انتظامات کو مکمل کرنا لازمی قرار:انتظامیہ
لاہور (کرائم رپورٹر)سانحہ بھاٹی گیٹ کے بعدلاہور میں جاری اور زیرِ التوا ترقیاتی منصوبوں پرحفاظتی انتظامات کو اولین ترجیح بنا دیا گیا ہے،داتا دربار اور موہنی روڈ کے اطراف تمام تعمیراتی مقامات کو حفاظتی شیٹس سے کور کر دیا گیا ہے،کربلا گامے شاہ سے دربار حضرت داتا علی ہجویریٓ تک جانے والے پورے روٹ پرسیفٹی شیٹس نصب کر دی گئی ہیں تاکہ پیدل چلنے والوں اور زائرین کو کسی بھی ممکنہ خطرے سے محفوظ رکھا جا سکے،سانحہ بھاٹی گیٹ کے مقام پر بھی حفاظتی شیٹس نصب کر دی گئی ہیں،انتظامیہ کے مطابق عوامی جان و مال کا تحفظ اب تمام ترقیاتی سرگرمیوں پر فوقیت رکھتا ہے،حادثے کے بعدداتا دربار تا موہنی روڈ پورے روٹ پرفلڈ لائٹس کا جامع انتظام کر دیا گیا ہے،رات کے اوقات میں حادثات کے خدشات کے پیش نظرپورے ایریا کو مکمل طور پر روشن کر دیا گیا ہے،ذرائع کے مطابق داتا دربار اور موہنی روڈ پرتعمیراتی کام تاحال شروع نہیں کیے گئے،تاہم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تعمیرات سے قبل تمام حفاظتی انتظامات کو مکمل کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے،سیفٹی شیٹس گرنے والے ملبے،کھلی کھدائی اور دیگر ممکنہ خطرات سے بچائو کے لیے لگائی گئی ہیں۔