سہیل آفریدی نے یوٹرن لے لیا ‘ اپنا لیڈر مائنس کردیا: اختیارولی خان

  وزیراعلی نے ملاقات کیلئے خود رابطہ کیا  اور کہا  وہ گڈ بوائے بن کر دکھائیں گے:کوآرڈی نیٹر وزیراعظم
 وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو میٹنگ کیلئے بلایا تھا:شفیع جان کا دعوی 
اسلام آباد (آئی این پی ) وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی نے کہا ہے کہ وزیراعلی کے پی سہیل آفریدی نے خود یوٹرن لے لیا ہے خود اپنا لیڈر مائنس کردیا۔ ایک انٹرویو میں اختیار ولی نے کہا کہ جنید اکبر کے ٹوئٹ سے بھی یہی بات سامنے آرہی ہے، ان کو سمجھا دیا گیا امن اور دہشتگردی کے خاتمے کی بات پر دوبیانیہ نہیں ہوسکتے، جو ریاست کا بیانیہ ہوگا اسی کیساتھ چلیں گے اس پر زیرو ٹالرنس ہوگی۔انھوں نے کہا کہ ہمیں وزیراعلی کے پی سہیل آفریدی نے کہاہے کہ وہ گڈ بوائے بن کر دکھائیں گے، اس بار وزیراعلی کے پی نے ملاقات کیلئے خود رابطہ کیا، صوبائی وزیر اور رکن قومی اسمبلی نے ملاقات کیلئے رابطہ کیا تھا۔دوسری جانب  وزیراعلی کے پی کے ترجمان شفیع جان نے دعوی کیا ہے کہ  وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلی کے پی کو میٹنگ کیلئے بلایا تھا، وزیراعلی کے پی سہیل آفریدی نے وزیراعظم کی دعوت کو قبول کیا