آج ڈھائی بجے وزیراعلیٰ کا ہاتھ سے لکھا ہوا استعفیٰ موصول ہوا:فیصل کریم کنڈی

آج ڈھائی بجے وزیراعلیٰ کا ہاتھ سے لکھا ہوا استعفیٰ موصول ہوا:فیصل کریم کنڈی

خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی کو وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا ہاتھ سے لکھا ہوا استعفیٰ موصول ہو گیا ہے۔

گورنر کے مطابق استعفیٰ کی جانچ پڑتال اور قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد اس پر باقاعدہ طور پر عمل درآمد کیا جائے گا۔ استعفیٰ پر تاریخ 11 اکتوبر درج ہے۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے متبادل پلان بھی تیار کر لیا ہے۔ پارٹی کی لیگل ٹیم نے قیادت کو آگاہ کیا ہے کہ اگر گورنر استعفیٰ منظور نہ بھی کریں، تو قانون میں دیگر راستے موجود ہیں۔ ذرائع کے مطابق گورنر کی منظوری نہ ہونے کی صورت میں بھی علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ منظور تصور کیا جا سکتا ہے، کیونکہ وہ استعفیٰ لکھ کر اور زبانی طور پر دے چکے ہیں۔