وفاقی وزیروں کی تنخواہوں میں اضافے کا امکان

وفاقی وزیروں کی تنخواہوں میں اضافے کا امکان

اسلام آباد:پارلیمنٹیرینز کے بعد وفاقی وزیروں کی تنخواہوں میں اضافے کا امکان، سمری تیار

وفاقی وزراء اور وزرائے مملکت کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے کے لیے 1975ء کے ایکٹ میں ترمیم کی سمری تیار کرلی گئی ہے۔ ترمیم کا مقصد وزراء کی تنخواہوں میں اضافہ کرنا ہے اور اس سمری کی منظوری سرکولیشن کے ذریعے متوقع ہے۔فی الحال، وفاقی وزیر کی تنخواہ 2 لاکھ روپے اور وزیر مملکت کی تنخواہ 1 لاکھ 80 ہزار روپے ہے، اس کے علاوہ الاؤنسز، گاڑی اور دفتر کے اخراجات بھی علیحدہ ہیں۔ ترمیم کے بعد وزیروں کی تنخواہوں میں خاطر خواہ اضافہ متوقع ہے۔