9مئی مقدمات: زرتاج گل اور خیال احمد کاسترو پر فرد جرم عائد

شبلی فراز کی تین مقدمات میں بریت کی درخواست پر حکومت سے جواب طلب 
فیصل آباد، لاہور ( کرائم رپورٹر ) پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل اور سابق صوبائی وزیر خیال احمد کاسترو پر 9 مئی مقدمات میں فرد جرم عائد کردی گئی۔فیصل آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں 9 مئی مقدمات کی سماعت ہوئی، زرتاج گل عدالت پیش نہ ہوئی ، ان کے وکیل نے عدالت پیش ہو کر حاضری مکمل کرائی۔عدالت نے زرتاج گل اور خیال احمد کاسترو پر پولیس وین کو جلانے، توڑ پھوڑ اور جلا ئو گھیرا ئو کیس میں فرد جرم عائد کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 6 فروری تک ملتوی کردی۔لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کی تین مقدمات میں بریت کی درخواست پر پنجاب حکومت سے جواب طلب کر لیا۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں ڈویڑن بینچ نے شبلی فراز کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شبلی فراز کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کئے گئے۔ درج مقدمات میں شواہد موجود نہیں ہیں۔عدالت درخواست گزار کو مقدمات میں بری کرنے کا حکم دے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔