پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل اور خیال احمد کاسترو پر فرد جرم عائد

فیصل آباد کی خصوصی عدالت نے9مئی مقدمات میں فردجرم عائد کی‘سماعت6فروری تک ملتوی
 فیصل آباد (آئی این پی )پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل اور سابق صوبائی وزیر خیال احمد کاسترو پر 9 مئی مقدمات میں فرد جرم عائد کردی گئی۔فیصل آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں 9 مئی مقدمات کی سماعت ہوئی، زرتاج گل عدالت پیش نہ ہوئی ، پی ٹی آئی رہنما کے وکیل نے عدالت پیش ہو کر حاضری مکمل کرائی۔عدالت نے زرتاج گل اور خیال احمد کاسترو پر پولیس وین کو جلانے، توڑ پھوڑ اور جلا ئوگھیرا ئوکیس میں فرد جرم عائد کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 6 فروری تک ملتوی کردی۔