چچابھتیجے کی لڑائی میں خاتون ہلاک

 تلونڈی میں صحراں بی بی چچامحبوب اوربھتیجاقیصرکی لڑائی چھڑواتے فائرنگ کی زدمیں آگئی
الہ آباد،تلونڈی (خصوصی رپورٹ) الہ آباد کے نواحی علاقے تلونڈی میں زمین کے تنازع پر جھگڑا کیدوران چچا محبوب خاں کی فائرنگ سے لڑائی چھڑوانیوالی خاتون جاں بحق،جبکہ بھتیجا قیصرزخمی ہوگیا ، پانچ بچوں کی ماں صحراں بی بی موقع پر ہی دم توڑگئی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا، تفصیلات کے مطابق تھانہ الہ آباد کی حدود تلونڈی میں زمین کے تنازع پر چچا بھتیجا کی لڑائی کے دوران چچا محبوب خان کی فائرنگ کانشانہ بنی ، فائرنگ سے بھتیجا قیصر زخمی ہوگیا،پولیس کے مطابق ملزم محبوب خاں موقع سے فرار ہوگیا،پولیس کاکہناہیکہ ملزم کو جلد پکڑ لیں گے۔