ایف بی آر نے ایکسپورٹ اسکیم میں 97 کروڑ کی ٹیکس چوری پکڑی

ایف بی آر نے ایکسپورٹ اسکیم میں 97 کروڑ کی ٹیکس چوری پکڑی

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ایکسپورٹ سہولت اسکیم کے تحت ہونے والے کروڑوں روپے کے ٹیکس فراڈ کا انکشاف کیا ہے۔

ایف بی آر کی جانب سے کی گئی تحقیقات میں دو جعلساز کمپنیوں کے گٹھ جوڑ کا پتا چلا ہے، جنہوں نے قیمتی دھات کے سانچوں کی درآمد میں غلط طریقے سے ای ایف ایس کا استعمال کیا۔مذکورہ جعلساز کمپنیوں نے 47 کنٹینرز میں قیمتی دھات درآمد کی، لیکن اصل میں ایک ہزار 560 میٹرک ٹن مال غائب کر کے صرف 111 میٹرک ٹن ظاہر کیا۔ ان کمپنیوں نے 97 کروڑ 70 لاکھ روپے کا ٹیکس چوری کیا ہے، جس میں سے ایک کمپنی نے 49 کروڑ 90 لاکھ روپے اور دوسری نے 47 کروڑ 80 لاکھ روپے کی ٹیکس چوری کی۔

اس فراڈ کے حوالے سے ڈائریکٹر کسٹمز پوسٹ کلیئرنس آڈٹ ساؤتھ شیراز احمد نے کہا کہ یہ دونوں کمپنیوں ایف بی آر کی ایکٹو رجسٹریشن فہرست میں شامل نہیں تھیں۔ ایف بی آر نے تمام ایکسپورٹ کلکٹریٹس کو الرٹ جاری کر دیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔