وزیرِاعظم شہباز شریف نے ایکسپورٹ فیسلیٹیشن اسکیم کے خلاف شکایات کا نوٹس لے لیا

وزیرِاعظم شہباز شریف نے ایکسپورٹ فیسلیٹیشن اسکیم کے خلاف شکایات کا نوٹس لے لیا

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ایکسپورٹ فیسلیٹیشن اسکیم کے خلاف موصول ہونے والی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے اسکیم میں ترامیم اور اصلاحات کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے دی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کو کمیٹی کا کنوینر مقرر کیا گیا ہے، جبکہ کمیٹی میں وفاقی وزراء برائے خزانہ اور تجارت، چیئرمین ایف بی آر، ایف بی آر کے ممبر کسٹمز اور ممبر آئی آر پالیسی شامل ہوں گے۔اس کے علاوہ کمیٹی میں مختلف کاروباری تنظیموں کے نمائندے بھی شامل کیے گئے ہیں، جن میں چیئرمین آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (APTMA)، چیئرمین پاکستان ٹینریز ایسوسی ایشن (PTEA)، چیئرمین پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن (PCGA) اور سیکریٹری تجارت بھی شامل ہوں گے۔کمیٹی اسکیم میں ضروری اصلاحات اور بہتری کے لیے سفارشات مرتب کرے گی، تاکہ ایکسپورٹرز کو درپیش مسائل حل کیے جا سکیں اور برآمدات میں اضافے کو یقینی بنایا جا سکے۔