اسلام آباد عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 7 فروری تک توسیع کردی

اسلام آباد عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 7 فروری تک توسیع کردی

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈی چوک احتجاج سے متعلق کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں عمر ایوب، زرتاج گل، شیر افضل مروت، علی بخاری اور شعیب شاہین کی عبوری ضمانتوں میں 7 فروری تک توسیع کر دی۔

 یہ کیس انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابولحسنات ذوالقرنین کی عدالت میں سماعت کے لیے آیا۔پراسیکیوٹر چوہدری زاہد آصف نے عدالت کو بتایا کہ اب تک کوئی بھی ملزم تفتیش میں شامل نہیں ہوا۔ جج نے استفسار کیا کہ ملزمہ زرتاج گل عدالت میں موجود ہیں۔ زرتاج گل نے روسٹرم پر آ کر کہا کہ عدالت سے درخواست ہے کہ پولیس انہیں شامل تفتیش کرے۔ جج نے اس پر ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ عدالت ہے، پولیس اسٹیشن نہیں۔ آپ کی حد تک اس حوالے سے حکم نامہ جاری کر دیتا ہوں۔ملزمان کے خلاف تھانہ رمنا، سیکریٹریٹ، مار گلہ، کراچی کمپنی اور کوہسار میں مقدمات درج ہیں، جن میں احتجاج اور دیگر الزامات شامل ہیں۔ اس کیس میں ملزمان کی عبوری ضمانتوں کی مدت میں مزید توسیع کی گئی ہے، اور اگلی سماعت 7 فروری کو ہو گی۔