دنیا بھر میں آج کینسر سے بچاؤ کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

دنیا بھر میں آج کینسر سے بچاؤ کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج کینسر سے بچاؤ کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، جس کا مقصد اس مہلک بیماری سے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق، کینسر دنیا میں سب سے تیزی سے پھیلنے والا مرض بن چکا ہے، جو کئی وجوہات کی بنا پر لاحق ہو سکتا ہے۔

پاکستان میں کینسر کی صورتحال
ملک میں ہر سال 1.9 لاکھ سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوتے ہیں۔بروقت تشخیص اور علاج نہ ہونے کی وجہ سے 70 فیصد مریض جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔سالانہ 1.2 لاکھ سے زائد اموات کینسر کی وجہ سے ہو رہی ہیں۔
کینسر کی عام اقسام
مردوں میں منہ، جگر، بڑی آنت، پھیپھڑوں اور پروسٹیٹ کینسر زیادہ عام ہیں۔
خواتین میں چھاتی کا کینسر سب سے زیادہ پایا جاتا ہے، اس کے علاوہ اووری، منہ، رحم اور بڑی آنت کا کینسر بھی رپورٹ ہو رہا ہے۔
بچوں میں خون اور ہڈیوں کا کینسر زیادہ دیکھا جا رہا ہے۔
کینسر کی وجوہات
کینسر کے بنیادی اسباب میں عمر میں اضافہ، تمباکو و شراب نوشی، موٹاپا، فضائی آلودگی، ناقص خوراک اور جسمانی سرگرمیوں کی کمی شامل ہیں۔ خاص طور پر تمباکو نوشی، پان، گٹکا، چھالیہ، نسوار، جنک فوڈ اور ورزش نہ کرنے کی وجہ سے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ماہرین کی رائے
آنکالوجسٹ پروفیسر عباس کھوکھر کے مطابق، اگر بروقت تشخیص اور علاج کو یقینی بنایا جائے تو ہزاروں قیمتی جانیں بچائی جا سکتی ہیں۔ انہوں نے کینسر کی ابتدائی علامات پر توجہ دینے اور سالانہ طبی معائنے کو یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔