پاکستان اور امریکہ کے تعلقات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں : امریکی سفارت خانے کے پولیٹیکل کونسلر سے ملاقات میں گفتگو
اسلام آباد(آئی این پی) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے امریکی سفارت خانے کے پولیٹیکل کونسلر مسٹر زیک ہارکن رائڈر نے ملاقات کی،ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، باہمی تعاون اور علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چیئرمین سینیٹ نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان دیرینہ اور وسیع البنیاد تعلقات موجود ہیں، اور امریکہ کے ساتھ تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کا ایک اہم جز ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ قریبی اور مستحکم تعلقات کے فروغ کا خواہاں ہے۔چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی اور کہا کہ پاکستان ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ قریبی تعلقات استوار کرنے کا متمنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں اور اس تسلسل کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ باہمی احترام اور اعتماد دو طرفہ تعلقات کے بنیادی اصول ہیں، اور پاکستان ان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے