فیصل آباد سے ڈیرہ غازی خان جانے والی بس میں شدید آگ لگنے کا واقعہ

فیصل آباد سے ڈیرہ غازی خان جانے والی بس میں شدید آگ لگنے کا واقعہ

 مسافر بس میں آگ، موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی، تمام مسافروں کو بحفاظت ریسکیو کرلیا گیا

حادثہ موٹروے ایم-4 ٹوبہ ٹیک سنگھ کے قریب پیش آیا، جہاں ایک نجی کمپنی کی مسافر بس میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی۔ یہ بس فیصل آباد سے ڈیرہ غازی خان جا رہی تھی۔ابتدائی معلومات کے مطابق، آگ بائیں پچھلے پہیے کے جام ہونے کی وجہ سے لگی، جس کے سبب آگ کی شدت میں اضافہ ہوا۔ موٹروے پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ کی نشاندہی کی اور فوری طور پر تمام مسافروں کو بحفاظت باہر نکال لیا۔سید عمران احمد، ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ بس میں سوار 44 مسافر اور عملہ محفوظ طریقے سے نکال لیا گیا ہے، اور بس کا آدھا حصہ جل چکا ہے۔ واقعے کے بعد موٹروے کو تمام قسم کی ٹریفک کے لیے کلیئر کردیا گیا ہے۔