افغان شہری ایران میں غیر قانونی طریقے سے داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے جس پر فائرنگ کی گئی
کابل(آئی این پی)افغان حکام نے دعوی کیا ہے ایران میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کرنے والے کم از کم 10 افغان شہری ایرانی بارڈر گارڈز کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق صوبہ فراہ کی سکیورٹی کمان کے ترجمان محمد نسیم بدری نے بتایا کہ یہ افراد روزگار کی تلاش میں ایران جا رہے تھے ‘ شیخ ابو نصر فراحی بارڈر پوائنٹ کے راستے سرحد عبور کر رہے تھے، جہاں ایرانی گارڈز نے انہیں گولی مار دی۔ترجمان کے مطابق تمام مرنے والے صوبہ فراہ کے رہائشی تھے، جبکہ اسی گروہ کے مزید دو افراد تاحال لاپتہ ہیں۔