قلعہ عبداللّٰہ: نادرا دفتر کے قریب دھماکے میں لیویز افسر زخمی

قلعہ عبداللّٰہ: نادرا دفتر کے قریب دھماکے میں لیویز افسر زخمی

بلوچستان کے شہر قلعہ عبداللہ میں نادرا دفتر کے قریب ایک دھماکا ہوا ہے، جس میں لیویز فورس کے تفتیشی افسر کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔

 ڈی پی او شاہد جمیل بازئی کے مطابق، دھماکا ایک موٹر سائیکل میں ہوا اور تفتیشی افسر دفتر سے گھر جا رہے تھے۔ دھماکے میں لیویز افسر اور ان کے گن مین کو معمولی چوٹیں آئیں۔دھماکے کے بعد، کوئٹہ چمن شاہراہ پر آمدورفت معطل کر دی گئی اور ٹریفک کو متبادل راستوں پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ کو سیل کر دیا ہے اور بم ڈسپوزل اسکواڈ شواہد جمع کر رہا ہے۔ دھماکے کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔