چمن میں ایف سی قلعہ کے قریب ایک نامعلوم شخص بجلی کے ہائی ٹینشن کھمبے پر چڑھ گیا، جہاں شدید کرنٹ لگنے سے وہ موقع پر ہلاک ہو گیا۔
ریسکیو اور پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ آج صبح پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی بائی پاس پولیس موقع پر پہنچی اور بجلی کی سپلائی بند کرنے کے بعد لاش کو احتیاط سے اتار کر سول اسپتال چمن منتقل کیا گیا، جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد قانونی کارروائی کی جائے گی۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ ممکنہ طور پر خودکشی ہو سکتی ہے، تاہم کچھ ذرائع کے مطابق حادثہ یا دیگر وجوہات جیسے چوری یا ذہنی پریشانی بھی شامل ہو سکتی ہیں۔