جیلوں میں مزید کیمرے لگانے کی تیاری

 کیمروں کی تعداد 4 ہزار سے بڑھا کر 12 ہزار کی جا رہی ، آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور نائٹ ویڑن کیمرے بھی شامل 
 لاہور ( کرائم رپورٹر)محکمہ داخلہ نے جیلوں کی سکیورٹی فول پروف بنانے کے لیے جدید کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکام کے مطابق کیمروں کی تعداد 4 ہزار سے بڑھا کر 12 ہزار کی جا رہی ہے، جن میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور نائٹ ویڑن کیمرے بھی شامل ہوں گے۔تمام جیلوں کے داخلی و خارجی راستوں سے لے کر قیدیوں کی بیرک تک جدید سکیورٹی آلات نصب کیے جائیں گے۔ سیف سٹیز اتھارٹی کی ٹیمیں جیلوں کا سروے کر رہی ہیں، جس کے بعد کنٹرول رومز قائم کیے جائیں گے جہاں سے مانیٹرنگ کی جائے گی۔