سکربر کے غیرفعال ہونے پر ٹی اے فاونڈریز سربمہر ، سٹیل ملزم کو نوٹس
لاہور ( کرائم رپورٹر)روڈا کاانسداد سموگ اور نادہندگان کیخلاف آپریشن،صنعتی یونٹس،پراپرٹی دفاتر سیل، آپریشن کی قیادت وقاراحمد اور فیضان وزیرڈپٹی ڈائریکٹرز نے کی،لیگل ٹیم پولیس ہمراہ تھی،روڈا ٹیم نے دوران معائنہ سکربر کے غیرفعال ہونے پر ٹی اے فاونڈریز کو سربمہر کردیا، شہزاد سٹیل،مکس میٹل مل کو نوٹس جاری،محسن،ذوالفقار پائیرو لائسیس پلانٹ بند پائے گئے، راوی شہر انتظامیہ نے غیرقانونی ریت نکالنے والوں کوکام سے روک کر سامان قبضہ میں لے لیا، شرقپور روڈ پرغیر منظور شدہ الخالق آرچڈ میں روڈا ٹیم کی کارروائی،3جائیداد دفاتر بھی سیل کر دیئے گئے۔