سندھ ہائی کورٹ نے عارف علوی کی 3 مقدمات میں 20 دن کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کر لی

سندھ ہائی کورٹ نے عارف علوی کی 3 مقدمات میں 20 دن کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کر لی

سندھ ہائی کورٹ نے سابق صدر عارف علوی کی 20 دن کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کر لی ہے۔

عدالت نے تین مختلف مقدمات میں عارف علوی کی ضمانت کی درخواست کو قبول کرتے ہوئے 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔عارف علوی کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ ان کے موکل کے خلاف پُرامن احتجاج کے باوجود دہشت گردی ایکٹ سمیت سنگین دفعات کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق عارف علوی کے خلاف میانوالی، ٹیکسلا اور راولپنڈی میں مقدمات درج کیے جا چکے ہیں۔ وکیل کا کہنا تھا کہ یہ مقدمات سیاسی دباؤ کے تحت درج کیے گئے ہیں اور اس کے ذریعے عارف علوی پر غیرقانونی طریقے سے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔

عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کی درخواست پر سندھ پولیس کو عارف علوی کی گرفتاری سے روکنے کا حکم دیا ہے اور کہا کہ عارف علوی کا نام نامعلوم ایف آئی آرز میں شامل کرنے سے بھی روکا جائے۔سندھ ہائی کورٹ نے مزید کہا کہ اس کیس کی سماعت کے لیے معاملہ آئینی بینچ کو بھیجا جائے گا، جو مقدمات کی تفصیلات اور دیگر معاملات پر غور کرے گا۔