سوات(آئی این پی)سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ سوات، مینگورہ شہر اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے لوگ خوف کے عالم میں کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔زلزلہ پیما مرکز کا بتانا ہے کہ زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 4.8 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن کا سرحدی علاقہ تھا، گہرائی 208 کلو میٹر تھی۔