آگ سے نہ کھیلو، تائیوان چین کا داخلی معاملہ :امریکا کو سخت انتباہ

 امریکا غیرذمہ دارانہ بیانات سے خطے میں کشیدگی کو ہوا دے رہا ہے،چینی وزارت خارجہ
بیجنگ (آئی این پی )چین نے امریکی وزیر دفاع کی جانب سے تائیوان پر حملے کی تیاری کے الزامات پر سخت ردعمل دیتے ہوئے واشنگٹن کو خبردار کیا ہے کہ وہ آگ سے کھیلنے سے باز رہے۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے جاری بیان میں کہا کہ تائیوان چین کا داخلی معاملہ ہے اور اسے چین پر دبائو ڈالنے کے لیے استعمال نہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ امریکا غیرذمہ دارانہ بیانات سے خطے میں کشیدگی کو ہوا دے رہا ہے جبکہ چین اپنے قومی مفادات اور خود مختاری کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے۔