سونے کی قیمت میں 700 روپے کا اضافہ

 کراچی (آئی این پی )عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں ایک روز بعد پھر اضافہ  ریکارڈ کیا گیا ہے ۔آل صرافہ ایسوسی ایشن کیمطابق مقامی مارکیٹ میں سونے کی  قیمت میں  700 روپیاضافہ ہوا ہے جس کے بعد 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 7ہزار 2 سو روپے ہوگئی  ۔اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 6 سو روپے کے اضافے کے بعد قیمت 2 لاکھ 35 ہزار 940 روپے ہوگئی ہے۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 7 ڈالر فی اونس اضافے کے بعد قیمت 2640  ڈالر ہوگئی ہے۔