یقین سے کہتا ہوں جاں بحق افراد کی تعداد 10نہیں ، کمیشن بنتا ہے تو فائرنگ اور شیلنگ کی بھی تحقیقات کریگا
اسلام آباد(آئی این پی )مسلم لیگ( ن )کے رہنما اور رکن قومی قومی اسمبلی طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ جنات پر جوڈیشل کمیشن نہیں بنتے ، کچھ ہوا ہے تو پی ٹی آئی ثبوت دے،یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ جاں بحق افراد کی تعداد 10نہیں ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہم جوڈیشل کمیشن کے حق میں ہیں،جوڈیشل کمیشن بنتا ہے تو پھر رینجرزپولیس اہلکاروں کی شہادتوں، مظاہرین کی جانب سے فائرنگ اور آنسو گیس شیلنگ کی بھی تحقیقات کرے گا۔انہوں نے کہا پمز ہسپتال میں 4ہزار ملازمین ہیں لیکن کیا کسی نے ڈیڈباڈی کی فوٹیج نہیں بنائی ہوگی؟ ہر کسی کا منہ تو بند نہیں کیا جاسکتا۔