سیئول (آئی این پی)جنوبی کوریا کے صدر یون سوک یوول نے ملک میں مارشل لا نافذ کر دیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس نے جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ کے داخلی راستے بند کردیئے ہیں اور اراکین کو پارلیمنٹ میں داخلے سے روک دیا گیا ۔ جنوبی کوریا کے صدر نے کہا شمالی کوریا کی طرف جھکائو رکھنے والی اپوزیشن ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن کی ریاست مخالف سرگرمیوں کے باعث مارشل لا نافذ کیا گیا ہے۔ جنوبی کوریا کے صدر نے مزید کہا کہ شمالی کوریا کی طرف جھکائو رکھنے والی اپوزیشن پارلیمنٹ پر قابض تھی۔