لاہور(آئی این پی)لاہور ہائیوکرٹ نے لاہور کا ماسٹر پلان 2050 کالعدم قرار دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ مین جسٹس شاہد کریم نے شہری عبد الرحمن کی درخواست پر سماعت کی، عدالت نے کہا اب اس درخواست کو زیر التواء رکھنے کا کوئی فائدہ نہیں۔عدالت نے کہا نئے ماسٹر پلان پر اعتراض ہو تو آپ دوبارہ درخواست دائر کر سکتے ہیں۔ عدالت نے ماسٹر پلان کیخلاف درخواست نمٹا دی۔درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا چودھری پرویز الہی کی حکومت نے ماسٹر پلان حقائق کے برعکس بنایا ۔