لاہور (آئی این پی) لاہور ہائی کورٹ نے تعلیمی ریکارڈ بحالی کیس میں بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور کی درخواست پر بڑا فیصلہ جاری کردیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے ڈسٹرکٹ کورٹ کا 27 مئی 2017 کا آرڈر کالعدم قرار دے دیا،جسٹس مزمل اختر شبیر نے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور کی اپیل پر فیصلہ جاری کیا،پانچ صفحات کا فیصلہ عدالتی نظیر قراردیاگیاہے۔لاہور ہائیکورٹ نے بورڈ کی اپیل کو سول نظر ثانی درخواست میں تبدیل کر کے منظور کر لیا،فیصلے کے مطابق درخواست بحالی کی درخواست کے لیے میعاد کا قانون 3 سال کی مہلت دیتا ہے