سوات: مالم جبہ روڈ لینڈ سلائیڈنگ کے بعد جزوی طور پر بحال، ایک طرفہ ٹریفک جاری

سوات: مالم جبہ روڈ لینڈ سلائیڈنگ کے بعد جزوی طور پر بحال، ایک طرفہ ٹریفک جاری

سوات کے سیاحتی مقام مالم جبہ میں انزرو چینہ کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ سے متاثر ہونے والی سڑک کو ایک طرف سے ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا ہے، جبکہ مکمل بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق متعلقہ اداروں کی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور بھاری مشینری کی مدد سے لینڈ سلائیڈنگ کے باعث جمع ہونے والے ملبے کو ہٹایا جا رہا ہے تاکہ سڑک کو مکمل طور پر بحال کیا جا سکے۔حکام کا کہنا ہے کہ فی الحال روڈ کو ایک طرفہ ٹریفک کے لیے کھولا گیا ہے تاکہ مقامی افراد اور سیاحوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے، تاہم مکمل بحالی تک احتیاطی اقدامات جاری رہیں گے۔انتظامیہ نے سیاحوں اور شہریوں سے اپیل کی ہے کہ بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔حکام کے مطابق سڑک کی مکمل بحالی کے لیے کام جاری ہے اور صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔