پاکپتن(خصوصی رپورٹ) پولیس نے انگلینڈ میں مقیم پاکستانی شہری کی بیوی کی جعلی طلاق تیار کر کے اوتھ کمشنر سے تصدیق کرانے پر تین ملزموں تنویر وغیرہ خلاف خاتون شہربانو کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا، مدعیہ کا کہنا تھا کہ اس کا شوہر 3 دسمبر 2024 اور 31 جنوری 2025 کو پاکستان میں موجود نہیں تھا، ملزموں نے باہمی ساز باز کر کے طلاق ثلاثہ کے جعلی کاغذات تیار کر کے اوتھ کمشنر سے تصدیق کرائے۔