اوگی ،بھائی نے بھائی کو قتل کر دیا ،ملزم فرار

اوگی (خصوصی رپورٹ ) تھانہ اوگی کے گاؤں چکل میں پیش آنے والے افسوسناک واقعہ میں مبینہ طور پر طارق عزیز نامی شخص نے اپنے سگے بھائی ماجد تنولی کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا،واقعہ کی اطلاع پر اوگی پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر نعش ہسپتال منتقل کردی اور پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کرکے مقدمہ درج کرلیا اور ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے تیز کردئیے۔