سرحدوں کی حفاظت کرنے والے اپنا کردارموثر انداز میں ادا نہیں کر رہے، بند کمروں میں فیصلے ہوں گے تو عوام میں ردعمل اور بغاوت جنم لے گی
سوات(آئی این پی) وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے ملاکنڈ ڈویژن میں دہشت گردی وفاقی حکومت کی ناقص پالیسیوں کا نتیجہ ہے، سرحدوں کی حفاظت کرنے والے اپنا کردارموثر انداز میں ادا نہیں کر رہے۔ اپنے ایک بیان میں سہیل آفریدی نے کہا کہ دوبارہ دہشت گردی کسی صورت قبول نہیں، امن ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ امن ہماری اولین ترجیح ہے، عوام کو پولیس کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا۔ سال 2026 امن کا سال قرار دیا تو دہشت گردوں کو چھوڑا جا رہا ہے۔ آج سوات متاثر ہے، کل بونیر بھی اس کی لپیٹ میں آ سکتا ہے۔ خیبر پختونخوا میں مزید دہشت گردی برداشت نہیں کریں گے۔ وعدہ کرتا ہوں کہ خیبر پختونخوا میں امن بحال کر کے دکھائیں گے۔