یومِ آزادی پر عام تعطیل کا اعلان، سرکاری دفاتر اور ادارے بند رہیں گے

یومِ آزادی پر عام تعطیل کا اعلان، سرکاری دفاتر اور ادارے بند رہیں گے

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر 79 واں یومِ آزادی شایانِ شان طریقے سے منانے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔

 صوبے بھر میں تقریبات، ریلیوں، سجاوٹ اور پرچم کشائی کی سرگرمیوں کا باضابطہ آغاز ہو گیا ہے جبکہ 14 اگست یومِ آزادی بروز جمعرات عام تعطیل ہوگی۔تفصیلات کے مطابق ہر ضلع میں جشنِ آزادی کی خصوصی سرگرمیوں کا آج سے آغاز ہو چکا ہے، جبکہ یکم سے 14 اگست تک کے پروگراموں کو پہلے ہی حتمی شکل دی جا چکی ہے۔مرکزی تقریب 14 اگست کو حضوری باغ میں ہوگی جہاں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز قومی پرچم لہرائیں گی۔ اسی روز وہ ایکسپو سینٹر لاہور میں ’معرکہ حق پارک‘، ’میوزیم‘ اور ’یادگار معرکہ حق‘ کی نقاب کشائی بھی کریں گی۔

جشنِ آزادی کی تقریبات میں عوام کے تمام طبقات کی بھرپور شرکت یقینی بنائی جائے گی۔دوسری جانب حکومت پنجاب نے 14 اگست کو عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ ویلفیئر ونگ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی دفاتر، سول سیکریٹریٹ اور تمام ادارے تعطیل کے روز بند رہیں گے۔