عبدالقیوم نیازی 9 مئی کیس میں گرفتار

عبدالقیوم نیازی سماہنی میں ریلی سے خطاب کیلئے پہنچے تو پولیس نے حراست میں لے لیا۔
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیر و سابق وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی کو پولیس نے سماہنی سے گرفتار کر لیا۔پولیس ذرائع کے مطابق سردار عبدالقیوم نیازی کے خلاف 9 مئی کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی 9 مئی کے مقدمات سے متعلق کی گئی جس میں ان پر الزامات عائد ہیں۔عبدالقیوم نیازی سماہنی میں ریلی سے خطاب کیلئے پہنچے تھے جہاں سے انہیں حراست میں لیا گیا۔پولیس نے بتایاکہ ریلی میں شرکت سے پہلے عبدالقیوم نیازی کو حراست میں لیا گیا۔ ڈی آئی جی لیاقت چودھری کے مطابق عبدالقیوم نیازی کو 16ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا اور ان کی گرفتاری ڈپٹی کمشنر کیحکم پر عمل میں لائی گئی۔قیوم نیازی کو گرفتاری کے بعد میرپور منتقل کر دیا گیا۔