لندن(آئی این پی)بین الاقوامی تنظیم ایکشن آن آرمڈ وائلنس (اے او اے وی) نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ میں جنگ کے آغاز کے بعد اسرائیلی فوج کے خلاف جنگی جرائم یا بدسلوکی کے الزامات پر کی گئی تحقیقات میں سے تقریبا 88 فیصد مقدمات یا تو بغیر کسی نتیجے کے بند کر دیے گئے یا ابھی تک حل نہیں ہو سکے۔