پیرس(آئی این پی )فرانس کے دارالحکومت پیرس کے مشہور مقام پلیس دے لا ریپبلک پر فلسطینیوں کے حق میں بڑا مظاہرہ کیا گیا۔فلسطینیوں کے حق میں کئے گئے اس مظاہرے میںفرانسیسی شہریوں کے ساتھ ساتھ اراکین پارلیمنٹ، انسانی حقوق کے کارکنوں اور سیاسی رہنماں نے بھرپور شرکت کی۔مظاہرہ فریڈم فلوٹیلا موومنٹ کی کال پر منعقد ہوا، جس کا مقصد غزہ کی حمایت اور اسرائیلی محاصرے کے خلاف آواز بلند کرنا تھا۔مظاہرین نے ہاتھوں میںفلسطینی پرچم، بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن ’پر فری غزہ‘ اور’ بائیکاٹ اسرائیل ‘ جیسے نعرے درج تھے