سعودی عرب میں 22 ہزار سے زائدغیرقانونی تارکین گرفتار

بدعنوانی کے کیسزمیں425 سرکاری ملازمین کیخلاف تحقیقات‘142 افرادکوحراست میں لیاگیا
ریاض(آئی این پی ) سعودی عرب میں ایک ہفتے کے دوران 22 ہزار سے زائد غیرقانونی تارکین کو گرفتار کیا گیا  ۔ سعودی وزارت داخلہ کے مطابق 13 ہزار835 افراد کو اقامہ قانون کی خلاف ورزی پرگرفتارکیا گیا  ۔ حکام کا کہنا ہے کہ4 ہزار 772 افرادغیرقانونی طورپرسرحدعبورکرنے کی  کوشش پرگرفتار ہوئے جبکہ 3 ہزار 540 تارکین قانون محنت کی خلاف ورزی پرگرفتار کیے گئے ۔سعودی عرب میں جولائی 2025 کیدوران بدعنوانی کیکیسزمیں425 سرکاری ملازمین کیخلاف تحقیقات کی گئیں، بدعنوانی کے الزام میں142 افرادکوحراست میں لیاگیا۔