خیبر پختونخوا میں اضلاع کی سطح پر ریلیاں نکالیں گے‘گنڈا پور ریلی کی قیادت کرینگے:صوبائی وزیر
پشاور(آئی این پی ) صوبائی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما مینا خان آفریدی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے پی کا 5 اگست کو اسلام آباد جانے کا کوئی پروگرام نہیں ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا 5 اگست کو خیبر پختونخوا میں اضلاع کی سطح پر ریلیاں نکالیں گے۔مینا خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے پی کا 5 اگست کو اسلام آباد جانے کا کوئی پروگرام نہیں ہے اور وزیراعلی علی امین گنڈاپور پشاور میں ہی احتجاجی ریلی کی قیادت کریں گے