خیبرپختونخوا کے وزیر مینا خان، ایم پی اے فضل الہٰی سمیت 5 ملزم بری

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)پشاور میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس میں صوبائی وزیر مینا خان آفریدی، رکن صوبائی اسمبلی فضل الہٰی اور پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر عرفان سلیم سمیت 5 ملزموں کو بری کر دیا۔کور کمانڈر ہاؤس پشاور پر حملے کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ دولت خان نے کی۔بری ہونے والوں میں صوبائی وزیر مینا خان آفریدی اور پی ٹی آئی کے ضلعی صدر عرفان سلیم بھی شامل ہیں، پی ٹی آئی کے ریجنل صدر عاصم خان، ایم پی اے فضل الہٰی اور تحصیل ناظم انعام خان بھی بری ہوگئے۔