بلوچستان میں جبری گمشد گیوں کا ڈرامہ کیا جا رہا ہے:مینا مجید

 زرینہ مری نامی ٹیچر کے لاپتہ ہونے کی رپور ٹیں بے بنیاد اور من گھڑت ہیں
محکمہ تعلیم میں اس نام کی استانی کا کوئی وجود ہی نہیں ، ترجمان حکومت بلوچستان
کوئٹہ (آن لائن) ترجمان بلوچستان حکومت اور مشیر وزیر اعلی مینا مجید نے صوبے میں زرینہ مری نامی ٹیچر کے لاپتہ ہونے کی رپورٹوں کی سختی سے تردید کرتے ہوے کہا ہے کہ بلوچستان میں جبری گمشد گیوں کا ڈرامہ کیا جا رہا ہے ۔ محکمہ تعلیم میں زرینہ نامی کی کوئی ٹیچر ہے ہی نہیں ۔ اس بارے میں رپور ٹیں بے بنیا د اور من گھڑت ہیں ۔ صوبائی و زیر تعلیم کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوے مینا مجید کا کہنا تھا کہ زرینہ کے نام سے محکمہ تعلیم میں کوئی استا د نہیں ۔ زرینہ مری کے بارے میں پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے ۔ میڈیا اور عوام بے بنیاد پروپیگنڈے پر یقین نہ کریں ؎۔ اس موقع پر انہوں نے پر نسپل گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول کوہلو تاج محمد کی ویڈیو بھی دکھائی جس میں انھیں اپنے سکول میں زرینہ نامی کسی خاتون ٹیچر کے ہونے کی تردید کرتے ہوے دکھایا گیا ہے ۔ تاج محمد کا کہنا تھا سوشل میڈیا پر خاتو ن ٹیچر کے اغواہ کی جھوٹی خبر چل رہی ہے ۔ میرے سکول میں زر ینہ نام کی کوئی ٹیچر ہے ہی نہیں ۔