ابھرتی ہوئی گلوکارہ انورال خالد نے شادی کر کے نئی زندگی کا آغاز کر دیا، مداح خوشی کے اظہار میں مصروف

ابھرتی ہوئی گلوکارہ انورال خالد نے شادی کر کے نئی زندگی کا آغاز کر دیا، مداح خوشی کے اظہار میں مصروف

پاکستانی میوزک انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی گلوکارہ انورال خالد نے حال ہی میں شادی کر کے اپنی زندگی کا نیا باب شروع کر دیا ہے۔

اس خوشی کے موقع پر ان کی تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں اور مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔انورال خالد، جو اپنے مشہور گیت جھول سے شہرت حاصل کر چکی ہیں، نکاح کی تقریب میں گلابی رنگ کے خوبصورت لباس میں نظر آئیں، جسے سوشل میڈیا صارفین نے خوب سراہا۔ گلوکارہ نے خود بھی انسٹاگرام سمیت دیگر پلیٹ فارمز پر اپنی خوشی کا اظہار کیا اور شوہر کے ساتھ ہاتھ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے شادی کی انگوٹھی دکھائی۔مزید یہ کہ ایک ویڈیو میں انورال خالد اپنے شریکِ حیات کے ساتھ موجود نظر آئیں، جو مداحوں کے لیے خاص دلچسپی کا باعث بنی۔

انورال خالد نے مختصر عرصے میں اپنی منفرد آواز اور جذبات سے بھرپور گائیکی کے باعث نوجوانوں میں نمایاں مقبولیت حاصل کی ہے۔ ان کے دیگر معروف گانے Pretty Lies اور Nazneen شامل ہیں، جبکہ 2026 میں ریلیز ہونے والا گانا Door بھی مداحوں میں کافی پسند کیا گیا ہے۔یہ شادی ان کے کیریئر میں خوشیوں کا نیا موقع ہے اور مداح ان کی خوشیوں میں شریک ہونے کے لیے سوشل میڈیا پر تبصرے اور مبارکبادیں دے رہے ہیں۔