عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ دعا لیپا نے اداکار کالم ٹرنر کے ساتھ اپنی شادی کو زندگی کا ’جادوئی‘ دن قرار دیتے ہوئے اس کی اہمیت اور تجربے کے بارے میں گفتگو کی ہے۔
انہوں نے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ شادی کے دن انہوں نے خود کو ایک مہمان سمجھنے کا مشورہ لیا تھا تاکہ وہ تقریب سے زیادہ لطف اندوز ہو سکیں اور پریشانی سے بچ سکیں۔دعا لیپا کے مطابق، دوسرا اہم مشورہ یہ تھا کہ چاہے کتنے ہی لوگ موجود ہوں، دلہا اور دلہن ایک دوسرے کو تلاش کرتے رہیں اور ایک دوسرے سے نظر نہ چُھپائیں۔ ان کا کہنا ہے کہ محبت ملنے کے بعد ان کی موسیقی میں بھی تبدیلی آئی ہے۔ پہلے وہ دل ٹوٹنے، تلاش اور خواہش جیسے جذبات سے متاثر ہوتی تھیں، مگر اب وہ محبت بھرے رشتے کی پیچیدگیوں، خاموش لمحات اور چھوٹی چھوٹی باتوں کو اپنی موسیقی میں شامل کرنا چاہتی ہیں۔یاد رہے کہ دعا لیپا اور 36 سالہ کالم ٹرنر نے لندن میں قانونی طور پر شادی کی اور بعد میں 6 جون کو اٹلی کے خوبصورت جزیرے سسلی میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا۔