پشاور میں شہریوں کو اچانک سی این جی اسٹیشنز بند ہونے کے باعث شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
ذرائع کے مطابق گلبہار، جی ٹی روڈ، یونیورسٹی روڈ اور شہر کے دیگر علاقوں میں تمام سی این جی اسٹیشنز کی سپلائی معطل کر دی گئی ہے۔ اندرون شہر بھی زیادہ تر اسٹیشنز بند ہیں، جس کے باعث شہری ٹریفک جام اور لمبے انتظار کے باوجود ایندھن نہیں حاصل کر پا رہے۔سی این جی اسٹیشنز کی اچانک بندش کی وجوہات ابھی تک واضح نہیں ہو سکیں۔ شہریوں نے متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے اور سپلائی بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ روزمرہ کی زندگی متاثر نہ ہو۔اس بندش کے باعث نہ صرف ذاتی گاڑیوں والے متاثر ہوئے ہیں بلکہ پبلک ٹرانسپورٹ اور کاروباری سرگرمیوں میں بھی رکاوٹ پیدا ہوئی ہے، جس سے شہر میں ٹریفک کے مسائل مزید بڑھ گئے ہیں۔