زید اور سوزین خان کی والدہ چل بسیں

زید اور سوزین خان کی والدہ چل بسیں

سینئربھارتی فلم ساز سنجے خان کی اہلیہ، زرین خان کا انتقال دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہو گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، 81 سالہ زرین خان ممبئی میں اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں۔ وہ کچھ عرصے سے مختلف صحت کے مسائل کا سامنا کر رہی تھیں اور زیر علاج تھیں۔
زرین خان کے انتقال کی خبر سے زید خان، ہریتک روشن کی سابقہ اہلیہ سوزین خان اور ان کے خاندان غمگین ہیں۔ بالی ووڈ کے فنکاروں نے بھی ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
زرین خان فلمی دنیا کے علاوہ سماجی اور فلاحی سرگرمیوں میں بھی فعال تھیں، اور مختلف سماجی منصوبوں اور فلاحی تنظیموں سے وابستہ رہیں۔