38سالہ بوٹاسڑک کراس کر رہا تھا ،تیز رفتار گاڑی نے اسے ٹکر مار دی، مقدمہ درج
لاہور( کرائم رپورٹر)چوہنگ کے علاقے میں پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 38 سالہ محمد بوٹا کے نام سے ہوئی ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق محمد بوٹا سڑک کراس کر رہا تھا کہ اسی دوران ایک تیز رفتار گاڑی نے اسے ٹکر مار دی۔واقعہ کے بعد پولیس نے لاش کو مردہ خانے منتقل کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا۔