افغان طالبان رجیم کا پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کا گھناؤنا منصوبہ بےنقاب

افغان طالبان رجیم کا پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کا گھناؤنا منصوبہ بےنقاب

پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے افغان طالبان کے منصوبے سے ان کا کمکروہ چہرہ بےنقاب ہو رہا ہے۔

افغان میڈیا آماج نیوز کے مطابق طالبان رجیم پاکستان میں دہشت گردی کے لیے فتنۃ الخوارج کو مضبوط کر رہا ہے، جس سے پورے خطے کا امن داؤ پر لگا ہوا ہے۔طالبان نے شمالی افغانستان میں فتنۃ الخوارج کے لیے فنڈز جمع کرنے کی مہم تیز کر دی ہے، جو اب گھر گھر پھیل چکی ہے اور افغانستان میں پہلے سے جاری شدید معاشی بحران کے اثرات مزید بڑھا رہی ہے۔رپورٹ کے مطابق علاقائی مشران کو عوام سے جبری رقم جمع کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے اور مقامی لوگوں پر مالی تعاون کے لیے شدید دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔ماہرین کے مطابق طالبان کی یہ مالی اور عسکری معاونت پورے خطے کے لیے مستقل چیلنج ہے، اور افغان عوام کو ملنے والی عالمی امداد بھی بعض اوقات دہشت گردوں کی پشت پناہی میں استعمال ہو رہی ہے۔یہ اقدام خطے کے امن و استحکام کے لیے انتہائی خطرناک ثابت ہو رہا ہے۔