ایران کا زبردست حملہ: ایک دن میں 3 امریکی لڑاکا طیارے اور 3 ڈرون تباہ

ایران کا زبردست حملہ: ایک دن میں 3 امریکی لڑاکا طیارے اور 3 ڈرون تباہ

ایران کے پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک ہی دن میں انہوں نے 2 لڑاکا طیارے، 2 میزائل اور 3 ڈرون مار گرائے۔

پاسداران انقلاب کے مطابق یہ دن امریکی اور اسرائیلی فضائیہ کے لیے یوم سیاہ ہے۔ جمعہ کے روز ایرانی فضائی دفاعی فورسز نے 3 جدید لڑاکا طیارے گرائے۔امریکی ایف-35 طیارہ وسطی ایران میں گرایا گیا۔اے-10 لڑاکا طیارہ جنوبی تہران کے نزدیک آبنائے ہرمز کے قریب نشانہ بنا۔امریکی ایف-15 طیارہ بھی مارا گیا، اور ایک امریکی پائلٹ کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا گیا۔
پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ متعدد صوبوں میں کامیاب فضائی دفاعی کارروائیاں کی گئیں۔

ایروسپیس ڈیفنس فورس نے خمین اور زنجان میں 2 کروز میزائل تباہ کیے۔اصفہان میں 2 جدید ایم کیو9 ڈرون اور ہرمیس ڈرون کو گرایا گیا۔ایرانی حکام نے بتایا کہ یہ تمام کارروائیاں نئے جدید فضائی دفاعی نظام کے ذریعے کی گئیں۔