حکومت کا سرپلس پاور پیکیج، 3 ماہ میں بجلی کی طلب میں زبردست اضافہ ریکارڈ

دسمبر 2025  تافروری 2026   صرف 3 ماہ میں 2,164 گیگاواٹ  اضافی بجلی استعمال کی گئی: پاور ڈویژن
اسلام آباد(آئی این پی )حکومت  کے سرپلس پاور پیکیج  کے نتیجے میں صرف 3 ماہ کے دوران 2,164 گیگاواٹ بجلی استعمال ہوئی اور صارفین کو 20 ارب روپے کا فائدہ حاصل ہوا۔وزارتِ توانائی (پاور ڈویژن)  کے مطابق حکومت کے سرپلس پاور پیکیج نے صنعتی اور زرعی شعبوں میں بجلی کی طلب میں زبردست اضافہ کیا ہے۔ دسمبر 2025 سے فروری 2026 کے دوران صرف 3 ماہ میں ان شعبوں نے 2,164 گیگاواٹ ضافی بجلی استعمال کی۔یہ مقدار اسی عرصے میں ان شعبوں کو فروخت ہونے والی کل بجلی کا 23 فیصد بنتی ہے، جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ اس پیکیج نے توانائی کی طلب خاطرخواہ اضافہ کیا ہے ۔سرپلس پیکیج سے صرف صنعتی صارفین نے مجموعی طور پر 19.6 ارب روپیکا فائدہ اٹھایا ہے جب کہ زرعی صارفین کو 1.14 ارب روپے کا فائدہ پہنچا۔ اس طرح سرپلس پیکیج سے کل فائدہ  20.83 ارب روپے بنتا ہے۔