جس کے پاس ہیوی بائیک ہے وہ پٹرول برداشت کرسکتا ہے، اسے سبسڈی نہیں دی جائیگی
صوبائی حکومتوں کے پاس ڈیٹا ہے کتنی موٹرسائیکلیں کس صوبے میں ہیں:مشیر وزیر خزانہ کابیان
اسلام آباد(آئی این پی )وزیرِ خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے کہا ہے تمام موٹرسائیکل سوار سبسڈی کے مستحق نہیں، جس کے پاس ہیوی بائیک ہے وہ پٹرول برداشت کرسکتا ہے۔ ایک بیان میں خرم شہزاد نے کہا صوبائی حکومتوں کے پاس ڈیٹا ہے کہ کتنی موٹرسائیکلیں کس صوبے میں ہیں، صوبائی حکومتوں نے خود تجویز دی کہ موٹرسائیکلوں پر سبسڈی دے سکتے ہیں۔خرم شہزاد نے کہا ایپ کے ذریعے معلوم کیا جاسکتا ہے کہ موٹرسائیکل سوار سبسڈی کے لئے رجسٹر ہے یا نہیں، بی آئی ایس پی کا ڈیٹا بھی موجود ہے کہ کون کتنا مستحق ہے۔انہوں نے کہا جنگ ختم ہو ئی اور تیل کی قیمتیں کم ہوئیں تو عوام کو ریلیف دیا جائے گا۔